30

برازیل کی خاتون اوّل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ایلون مسک پر برہم

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برازیل کے صدر کی اہلیہ ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ایلون مسک پر غصہ ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی خاتون اول روزانجیلا دا سلوا نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی ذمے داری نہ لینے پر کمپنی کے مالک ایلون مسک پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اس سنگین واقعے کو توجہ نہیں دیتے جو نہ صرف مجھے متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے پلیٹ فارم پر ہر روز ہزاروں خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر کی اہلیہ کا اکاؤنٹ 11 دسمبر کو ہیک کر کے اس پر فحش تصاویر اور صدر کے لیے تنقیدی پیغامات لکھے گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روزانجیلا دا سلوا نے رواں ہفتے کمپنی پر مقدمہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اکاؤنٹ منجمد کرنے، پوسٹس کو ہٹانے اور اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنے کی درخواستوں پر جواب دینے کا عمل بہت سست روی کا شکار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی ہوں کہ مجھے ان کے خلاف امریکا میں مقدمہ کرنا ہے یا برازیل میں لیکن میں ان پر مقدمہ کروں گی۔

دوسری جانب ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی پر کوئی الزام نہیں ہے، یہ واضح نہیں کہ کیسے کوئی یہ اندازہ لگا رہا ہے کہ اس کے ای میل کا پاس ورڈ ہماری ذمے داری ہے۔

ایلون مسک کے اس بیان پر برازیل کے صدر کی اہلیہ نے جواب دیا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا ایکس کی ذمے داری ہے لیکن یہ پلیٹ فارم کی ذمے داری ہونی چاہیے کہ جب اس پر کوئی جرم ہو تو وہ جلد سے جلد کارروائی کرے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں