
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دار الحکومت میں پاسٹر عمر مراج مسیح کے مخصوص ہونے پر شکر گزاری کی عبادت کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بشپس، پاسٹرز ،مسیحی رہنماؤں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بشپ ڈینیل گل نے کہا کہ پاسٹر عمر معراج مسیح کی خصوصیت پر بہت خوش ہوں یو ایس اے سے سینیئر بشپ ایڈون مل نے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے جو گرانٹ ملی ہے اس کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے علاوہ ان کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا ون ان کرائسٹ فیملی چرچ کے بشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص نے کہا کہ سب سے پہلے میں چوہدری معراج مسیح کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے بیٹے پاسٹر عمر معراج مسیح کو خداوند نے خدمت کے لیے چنا ہے اور وہ پاک روح کی روحانی تلوار سے بدروحوں اور شیطانی قوتوں کو زیر کر سکیں گے جس سے کئی زندگیاں گناہ سے نکل کر نجات پائیں گی تقریب کے اختتام پر پاسٹر عمر معراج مسیح نے کہا کہ میں گناہوں میں جکڑا ہوا تھا ،میں نے گولی کا زور بھی دیکھا ہے لیکن اب میں پاک روح القدس میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں جو مسیحی میں ائے گا وہ اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اور بھی روحوں کو بچا سکتا ہے جیسا کہ مجھے خداوند نے ساءول سے پلوس بنا دیا اور اس موقع پر میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اؤ ،توبہ کرو اور نئی زندگی پاؤ۔تقریب میں دیگر مقررین میں پاسٹر زاہد انور کرسچن، پاسٹر جاوید جون ،ایلڈر شہباز صادق اور چوہری معراج مسیح بھی موجود تھے