14

جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام کل مال روڈپر عظیم الشان یکجہتی کشمیر مارچ ہوگا۔


مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کریں


مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اورضلعی قیادت سمیت بڑی تعداد میں مردو و خواتین اور بچے شرکت کریں گے ۔

لاہور(عمرحیات چوہدری)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام کل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڈ پر ایک عظیم الشان یکجہتی کشمیر مارچ منعقد کیا جائے گا۔ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔ اس مارچ کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنا ہے۔یکجہتی کشمیر مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ شرکاء بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اہلِ لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے کل صبح ساڑھے دس بجے اسٹیٹ بینک، مال روڈ پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کی جدوجہد آزادی امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پاکستانی قوم ہر سطح پر مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ستان حافظ نعیم الرحمن، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کریں ۔
مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اورضلعی قیادت سمیت بڑی تعداد میں مردو و خواتین اور بچے شرکت کریں گے ۔

لاہور( )جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام کل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڈ پر ایک عظیم الشان یکجہتی کشمیر مارچ منعقد کیا جائے گا۔ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔ اس مارچ کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنا ہے۔یکجہتی کشمیر مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ شرکاء بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اہلِ لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے کل صبح ساڑھے دس بجے اسٹیٹ بینک، مال روڈ پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کی جدوجہد آزادی امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پاکستانی قوم ہر سطح پر مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں