5

وزیراعلی کی جانب سے عوام کو رمضان بچت فیسٹیول کا تحفہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان بچت فیسٹیول انعقاد کرنے کا اعلان کر دیا۔ جو 13 فروری سے 15 فروری تک لاہور کے جیلانی پارک میں ہو گا۔

فیسٹیول میں فوڈ سیفٹی اور کنزیومر پروٹیکشن کے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔ تاکہ اشیا کی معیار اور قیمت دونوں پر مکمل نگرانی کی جا سکے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ رمضان کے آغاز سے قبل عوام کو سستی اور معیاری اشیا کی دستیابی سے ہر خاص و عام کو ریلیف ملے گا۔ فیسٹیول میں ہر قسم کی اشیا ضروریہ 20 فیصد یا اس سے زائد ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں