15

الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کا منصورہ میں رمضان فوڈ حب قائم ، باقائدہ افتتاح کردیاگیا۔


الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال ہزاروں ضرورت مند خاندانوں تک ریلیف پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔


الخدمت کو ملنے والے عطیات کی ایک ایک پائی مکمل شفافیت کے ساتھ حقیقی حقداروں تک پہنچائی جاتی ہے۔

سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید، چیف آپریٹنگ آفیسر مغیث قریشی ودیگر کا منصورہ میں فوڈ حب کا باضابطہ افتتاح

لاہور:الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مستحق اور سفید پوش خاندانوں کی معاونت کیلئے منصورہ میں جدید اور منظم رمضان فوڈ حب قائم کر دیا ہے۔ فوڈ حب کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال نے کیا۔افتتاحی تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید، چیف آپریٹنگ آفیسر مغیث قریشی، نائب صدر چوہدری محمد سلیم، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام مسعود الاحد سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہر بلال نے فوڈ حب کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہر بلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور خدمتِ خلق کا پیغام دیتا ہے، اور الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال ہزاروں ضرورت مند خاندانوں تک ریلیف پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ الخدمت کو ملنے والے عطیات کی ایک ایک پائی مکمل شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ حقیقی حقداروں تک پہنچائی جاتی ہے۔انہوں نے اہلِ لاہور اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر زکوٰۃ، خیرات اور عطیات کے ذریعے اس فلاحی مشن میں شریک ہوں تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان کی برکتوں سے محروم نہ رہے۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان ریلیف پروگرام کے تحت آٹا، چاول، دالیں، چینی، گھی، چائے اور دیگر اشیائے ضروریہ پر مشتمل معیاری اور متوازن فوڈ پیکجز تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ پیکجز شہر بھر میں قائم الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے مستحق خاندانوں کے گھروں تک باعزت اور منظم طریقے سے پہنچائے جائیں گے تاکہ سفید پوش طبقے کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خدمت، دیانت اور شفافیت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عوامی اعتماد پر پورا اترتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں