7

رمضان سے قبل پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان برپا کریگا۔


حکمران ریلیف کے نام پر غریب اور عام آدمی پر مہنگائی کے کوڑ ے برسا رہے ہیں۔


مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔


پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں ،اشیائے خورونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔


امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

لاہور(عمر حیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے قبل پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان برپا کریگا۔ حکمران ریلیف کے نام پر غریب اور عام آدمی پر مہنگائی کے کوڑ ے برسا رہے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں ،اشیائے خورونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،جو غریب اور متوسط طبقے کے لیے شدید مشکلات پیدا کرے گا۔ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ رمضان سے قبل قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سحر و افطار کی بنیادی ضروریات بھی پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز مزید سرگرم ہو جائیں گے، مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کا استحصال کریں گے۔ضیاء الدین انصاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے پر دوبارہ غور کرے اور رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اہم اجلاس میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، خالد احمد بٹ ، انجینئر اخلاق احمد ، چوہدری محمدشوکت، ڈپٹی سیکرٹریز لاہور ، امراء اضلاع ضلع لاہور ، سیکرٹریز و شعبہ جات کے انچارجز کی شرکت ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں