7

حکومت فوری طور پر سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔


ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی حکومت کو وارننگ: مطالبات نہ مانے گئے تو بڑا احتجاج ہوگا۔


امیرجماعت اسلامی لاہور کا سول سیکرٹریٹ پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے شرکاء سے خطاب

لاہور (عمرحیات چوہدری ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سول سیکرٹریٹ پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ سرکاری ملازمین گزشتہ چھ دنوں سے اپنے جائز حقوق کے لیے دھرنا دیے ہوئے ہیں اور تعلیم یافتہ طبقہ اس احتجاج کے ذریعے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو جماعت اسلامی ملازمین ملکر بڑے احتجاج کی کال دے گی ۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان رحمٰن باجوہ، پروفیسر ندیم اشرفی، لیاقت بیگ، شفقت رسول، قاضی سعید، افضل بھنڈر، رانا احمد حسن، ملک ذوالقرنین، میڈیم رخسانہ انور اور دیگر تنظیمی عہدیداران موجود تھےجبکہ دھرنے میں سینکڑوں ملازمین حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعری بازی کرتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں