4

رمضان صرف عبادت نہیں بلکہ خدمت اور اخلاق کا مہینہ بھی ہے۔



ماہ مقدس انسانیت میں ہمدردی اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔
عبادات اور روزوں کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کریں، اور خوشیوں کو بانٹیں۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا استقبال رمضان خصوصی خطاب
لاہور (عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ رمضان المبارک صرف عبادت نہیں، خدمت اور اخلاق کا مہینہ بھی ہے۔ماہ مقدس انسانیت میں ہمدردی اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔رمضان کی برکتیں اس وقت حقیقی معنوں میں محسوس ہوتی ہیں جب ہم اپنی عبادات اور روزوں کے ساتھ دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوں، ضرورت مندوں کی مدد کریں، اور خوشیوں کو بانٹیں۔ رمضان صرف روزہ رکھنے یا عبادت کرنے کا مہینہ نہیں بلکہ یہ ایک ایسا موقع ہے جب انسان اپنے اخلاقی اور سماجی فرائض کو بھی پورا کرے۔ان خیالات اظہار انہوں نے استقبال رمضان کے حوالے سے مختلف تقاریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں بھائی چارے، ہمدردی، اور رحمت کے اصولوں پر عمل کرنے سے معاشرہ مضبوط، پرامن اور خوشحال بنتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان کے مقدس ایام میں صرف ذاتی عبادات تک محدود نہ رہیں بلکہ معاشرتی بھلائی، ضرورت مندوں کی مدد، اور سماجی خدمت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔انہوں نے اہل لاہور سے بھی درخواست کی کہ وہ رمضان میں اپنے اردگرد کے مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں، محتاجوں کی مدد کریں، اور ہر ممکن طریقے سے معاشرتی خدمت میں حصہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف رمضان کی روح قائم رہے گی بلکہ معاشرے میں محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ ملے گا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے میں سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، عبادات قبول ہوں، اور ہر فرد کی زندگی میں برکتیں، خوشیاں اور سکون آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں