4

جماعت اسلامی کا نصب العین خدمتِ خلق اور اشاعتِ دین ہے۔


جماعت اسلامی کا ہر کارکن انسانیت کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ٹاؤن شپ میں ‘اسلامک کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور (عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے جو لوگوں کو حقیقی دین کی طرف لانے اور خالصتاً خدمتِ خلق کے مشن پر گامزن ہے، اس بے لوث خدمت کا تسلسل قیامِ پاکستان کے وقت سے اب تک بلا تعطل جاری ہے اور آج الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو نہ صرف ملک کے طول و عرض بلکہ پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا اور تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ میں “اسلامک کمیونٹی سینٹر” اور “الخدمت کلینک” کی پروقار افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب امیرجماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، امیر جنوبی لاہور مرزا عبدالرشید، سلمان ایوب، ڈاکٹر طاہر مشتاق، اور علاقے کی کثیر تعداد میں معزز شخصیات اور الخدمت کے جاں نثار رضاکاروں نے شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان اور رضاکاروں کی انتھک محنت اور جذبہِ ایثار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن انسانیت کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر کسی بھی سیاسی، لسانی یا گروہی تفریق کے بغیر جاری رہے گا تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔ تقریب کے اختتام پر مقامی رہنماؤں نے امیر لاہور کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یہ سینٹر علاقے میں خدمت اور خیر کے کاموں کا مرکز بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں