7

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کا وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ: فریٹ سیکٹر کو کاروباری تجاویز دیں

لاہور (عمرحیات چوہدری) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے سینیئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران ڈی ایس ریلوے لاہور نے وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں فریٹ سیکٹر کو مختلف کاروباری تجاویز پیش کیں جنہیں تنویر احمد شیخ نے سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے کے فریٹ سیکٹر کاروباری ایجنڈے کے ۔ حوالے سے کہا کہ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان ریلوے کے فریٹ کرایے اب بھی روڈ سیکٹر کے مقابلے میں کم ہیں، لہٰذا بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ فریٹ سروس سے بھرپور استفادہ حاصل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے کی ہدایت کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کو باقاعدہ طور پر فریٹ پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ کاروباری برادری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کے ہمراہ ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد اور بھی موجود تھے جبکہ سابق سینیئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس ظفر محمود نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں