سید مودوی اسلامک سنٹر میں امیرجماعت اسلامی لاہور کی زیر صدارت حلف برداری تقریب

لاہور: جماعتِ اسلامی لاہور کی مجلسِ شوریٰ کی حلف برداری کی پروقار تقریب سید مودودی اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب میں سیکرٹری جماعتِ اسلامی لاہور اظہر بلال سمیت ارکانِ شوریٰ اور مختلف اضلاع سے منتخب نمائندگان نےشرکت کی۔ نائب امراء جماعتِ اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، ملک شاہد اسلم، انجینئر اخلاق احمد اور چوہدری محمد شوکت حلقہ جماعت اسلامی لاہور سے مجلس شوری کے ممبران منتخب ۔ اضلاع جماعت اسلامی لاہور سے منتخب ارکانِ شوریٰ میں سیف الرحمٰن اور عثمان افضل ضلع شمالی لاہور، میاں خبیب نذیر، احمد رضا ڈوگر اور انجینئر توقیر احمد ضلع شرقی لاہور، شعیب یعقوب مرزا اور سید برہان حسین ضلع وسطی لاہور، عبدالرشید مرزا، انجینئر احمد سلمان، احمد سلمان بلوچ اور سلمان ایوب ضلع جنوبی لاہور، جبکہ علی ارتضیٰ حسنی، طلحہٰ ادریس، آفتاب عالم اور چوہدری عبد القیوم گجر ضلع غربی لاہورمقرر ۔ تمام ارکانِ شوریٰ نے ذمہ داران کے سامنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کے بعد امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے خصوصی دعا کروائی۔تقریب کے اختتام پر ارکانِ شوریٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غلبۂ دین کی جدوجہد کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔