7

ملک میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لیے موجودہ نظام کو بدلنا ناگزیر ہو چکا ہے


ممبرشپ مہم میں عوام کی بھرپور رجسٹریشن کرپٹ نظام کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ہے.
جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں ممبر شپ کیمپس کا انعقاد اور عوامی کمیٹیاں تشکیل دے گی ۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا بدل دو نظام ممبر شپ تقریب سے خطاب

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ممبرشپ مہم میں عوام کی بھرپور رجسٹریشن کرپٹ نظام کے خلاف عدم اعتماد کا واضح ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں ممبرشپ کیمپس کا انعقاد کرے گی اور عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں “بدل دو نظام” ممبرشپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لیے موجودہ نظام کو بدلنا ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ اسی نظام کے تحت عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے تحت اقتدار میں آنے والے حکمران عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔ ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً 150 روپے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا، چیئرمین سینیٹ کے لیے 9 کروڑ روپے کی گاڑی لی گئی، اور افسر شاہی کو مفت پیٹرول اور مفت بجلی جیسی مراعات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے پوری قوم بالخصوص نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہر کارکن کو گراس روٹ لیول تک ہر گھر اور ہر فرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانا ہوگا اور ممبرشپ مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک منصفانہ، شفاف اور عوام دوست نظام کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اور عوام کی بڑھتی ہوئی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ موجودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں