5

ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور زونا وحید بٹ کی زیر صدارت جیلانی پارک میں اجلاس، شجرکاری و گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے اہم ہدایات جاری

لاہور(عمرحیات چوہدری)ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور زونا وحید بٹ کی زیر صدارت اجلاس ،تمام ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی صوبائی دارالحکومت میں پودوں کی فری ہوم ڈیلیوری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر زونا وحید بٹ نے شجرکاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں پارکوں ، گرین بیلٹس اور خالی جگہوں پرزیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں نیز شجر کاری مہم میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے پارکوں اور گرین بیلٹس میں لینڈ اسکیپنگ کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ پانی کی موٹرز کو ہر صورت فنکشنل رکھا جائے جبکہ موسم کی شدت کے پیش نظر ہارٹی کلچر زون درختوں پودوں کی آبیاری اور ٹری واشنگ پر توجہ مرکوز رکھیں۔اجلاس میں پھلدار درختوں کی جیو ٹیگنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں