

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی اجلاس میں مسیحی پرسنل لاز میں فوری اصلاحات اور زیر التوا مجوزہ بل کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں 180 سے زائد اراکین اسمبلی، قانونی ماہرین، مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے کرسچن میرج ایکٹ 1872 اور کرسچن ڈیوورس ایکٹ 1869 میں ترامیم، خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ، شادی، طلاق، کفالت اور وراثت سے متعلق قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتھونی نوید اور اعجاز عالم اگسٹین سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ مسیحی برادری کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری قانون سازی ناگزیر ہے۔