3

شاہراہ گورنمنٹ کینال کالونی ہائی سکول روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے،

بہاولنگر( شہزاد بھٹی سے)  شہر کی اہم ترین شاہراہ گورنمنٹ کینال کالونی ہائی سکول روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے، جس کے باعث شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق، سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بڑے گڑھے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ مزید برآں، سڑک کے اوپر جھکا ہوا ایک قدیم خشک درخت مقامی شہریوں کے لیے مستقل خطرہ بنا ہوا ہے، جو کسی بھی وقت گر کر حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اہلیانِ علاقہ اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مذکورہ روڈ کی فوری مرمت کی جائے اور اس خطرناک درخت کو فی الفور کاٹا جائے۔ شہریوں کا سوال ہے کہ کیا انتظامیہ کسی بڑے جانی نقصان کا انتظار کر رہی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں