14

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد نے کرپشن کانٹیاں ڈال کر قومی خزانے کی پتنگیں لوٹ لیں

جون سیزن کا خمار ، قومی خزانے سے بڑی ہیرا پھیری
کروڑوں روپے جعلی فرموں کے ذریعے خرد برد کرتے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے

چیف آفیسر کی ٹیکنیکل لیبارٹری سے برآمد شدہ Abdullah & Co.” خود ساختہ فرم 05کروڑ91لاکھ کے کئی ٹھیکے لیتے ہوئے ایکسپوز

متعلقہ سرکاری اداروں کی رجسٹریشن سے پاک “Zaman Khan” فرم چیف آفیسر سے 88لاکھ کا ٹھیکہ لے کر نا پاک ارادوں کو عیاں کر گئی


فیک بنک اکائونٹ کے ساتھ “Shafqat Iqbal & Co.” بے نامی فرم کو 48 لاکھ کا ٹھیکہ دے کر COنے وقت ادائیگی تک کے لئے کود لے لیا


پاکستان انجینئرنگ کونسل سے لا علم “M.M Mahboob” فرم پڑھے لکھے CO کے ہتھے چڑھ کر48لاکھ کا ٹھیکہ لے کرخوب مزے میں دُھن


بناء ماں باپ کے پیدا کی گئی، بغیرPEC لائسنس والی “Ali Construction” جون 2026 میں لا وارث فرم 13لاکھ97ہزار کے ٹھیکے کی وارث بن گئی


جون 2026 کے سیزن سے “AL Rehman Engineering Impex” نان رجسٹرڈفرم بھی19لاکھ88ہزار کے ٹھیکے سے مستفید ہو گئی


باریک واردات کے ذریعے “Zaidi & Co.” خود ساختہ فرم بنا کرموٹی رقم 04کروڑ69لاکھ کے ٹھیکے جھولی میں ڈال کر حصہ پتی منسوب کیا ۔!!


ٹینڈر اتھارٹی نے PECکی اوریجنل فرموں کے ناموں کو کاپی کر کے حروف میں مبینہ ردوبدل کر کے خود ساختہ فرمیں بنائیں اور فیک بنک اکائونٹس میں ادائیگیاں کیں


قانونی طور پرPECسے رجسٹرڈ حروف میں ایک ڈاٹ سمیت ایک حرف کا بھی ردوبدل ہرگز نہیں ہوسکتا ، ردوبدل سے 100% جعلی ، خود ساختہ فرم ثابت ہوتی ہے

لاہور (عمر حیات چوہدری) محکمہ بلدیات پنجاب بھر میں سے غیر قانونی پریکٹس میں سرِ فہرست آنے والی میونسپل کمیٹی حافظ آبادمیں ٹیکنیکل باریک ترین واردات کے ذریعے قومی خزانے سے لوٹ گھسوٹ کرنے والے کرپٹ افسران و ٹھیکیداران ایکسپوز ہو گئے جون سیزن کا خمار سر چڑھ گیا فیک کمپنیاں، من موجی کرپشن وغیرہ کا انکشاف قوم اور حکمرانوں کے سامنے کھل کر عیاں ہو گیا انویسٹی گیشن سیل سے اور تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے چیف آفیسر (ٹینڈر اتھارٹی) نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئےPEC (پاکستان انجینئرنگ کونسل ) سے بغیر لائسنس شدہ (اوریجنل فرموں کے حروف میں مبینہ ردوبدل کے ساتھ) فیک ، خود ساختہ فرمیں بنا کر پھر سیم ان فیک فرموں کے درج حروف کے عین مطابق نان رجسٹرڈ (FBR,PRA, PEC ) متعلقہ سرکاری اداروں سے بغیر ریکارڈ یافتہ ان فیک فرموں کے ناموں پربنک اکائونٹس بنوا کر ان میں ادائیگیاں کیں جن میں شامل (١) چیف آفیسر کی ٹیکنیکل لیبارٹری سے برآمد شدہ “Abdullah & Co.” خود ساختہ فرم 05کروڑ91لاکھ کے مختلف ٹھیکے لیتے ہوئے ایکسپوز ہوئی درحقیقت میں اوریجنل اور PECلائسنس شدہ فرم کے حروف “ABDULLAH & COS” C6/73038 لائسنس نمبر کے ساتھ فیصل آباد میں رجسٹرڈ ہے، “ABDULLAH AND COMPANY” فرم C1/1880 لائسنس کے ساتھ حافظ آباد میں رجسٹرڈ ہے، پھر “M.S ABDULLAH & CO” فرم C6/86544 لائسنس کے ساتھ ملتان میں رجسٹرڈ ہے یہ تمام رجسٹرڈ فرموں کے حروف ایوارڈ یافتہ فرم کے حروف سے متضاد ہیں اور یہ رجسٹرڈ فرمیں ٹھیکوں سے بھی محروم ہیں جبکہ ایوارڈ یافتہ فیک فرم نے فیک بنک اکائونٹ کے ساتھ غیر قانونی ٹھیکہ لے کر خطیر رقم بھی وصول کیں، (٢) متعلقہ سرکاری اداروں کی رجسٹریشن سے پاک “Zaman Khan” فرم چیف آفیسر سے 88لاکھ کا ٹھیکہ لے کر نا پاک ارادوں کو عیاں کر گئی کیونکہ اصل رجسٹرڈ فرم “ZAMAN KHAN & CO” C5/26855 لائسنس کے ساتھ وہاڑی میں رجسٹرڈ ہے، “ZAMAN KHAN AND CO.” فرم C4/21859 لائسنس کے ساتھ گوجرانوالا میں رجسٹرڈ ہے، “HAJI KHAN ZAMAN” فرم C5/24527 لائسنس کے ساتھچکوال میں رجسٹرڈ ہے، (٣) فیک بنک اکائونٹ کے ساتھ “Shafqat Iqbal & Co.” بے نامی فرم کو 48 لاکھ کا ٹھیکہ دے کر COنے وقت ادائیگی تک کے لئے کود لے لیا جبکہ اوریجنل رجسٹرڈ فرم “SHAFQAT IQBAL” C4/11636 لائسنس کے ساتھ گوجرانوالا میں رجسٹرڈ ہے، (٤) پاکستان انجینئرنگ کونسل سے لا علم “M.M Mahboob” فرم پڑھے لکھے CO کے ہتھے چڑھ کر48لاکھ کا ٹھیکہ لے کرخوب مزے میں دُھن ہے جبکہ اوریجنل فرم “M.M MEHBOOB CONSTRUCTION CO” C4/15130 لائسنس کے ساتھملتان میں رجسٹرڈ ہے، (٥) بناء ماں باپ کے پیدا کی گئی، بغیرPEC لائسنس والی “Ali Construction” جون 2026 میں لا وارث فرم 13لاکھ97ہزار کے ٹھیکے کی وارث بن گئی اوریجنل رجسٹرڈ فرم “ALI CONSTRUCTION & CO” C5/15366 لائسنس کے ساتھ حافظ آباد میں رجسٹرڈ ہے، “M. ALI CONSTRUCTION” فرم C4/14878 لائسنس کے ساتھ لاہور میں رجسٹرڈ ہے، “ALI CONSTRUCTION CO” فرم C6/17816 لائسنس کے ساتھ شیخوپورہ میں رجسٹرڈ ہے، “ALI CONSTRUCTION CO.” (ڈاٹ کے ساتھ) فرم C1/2058 لائسنس کے ساتھ جھنگ میں رجسٹرڈ ہے، (٦) جون 2026 کے سیزن سے “AL Rehman Engineering Impex” نان رجسٹرڈفرم بھی19لاکھ88ہزار کے ٹھیکے سے مستفید ہو گئی اوریجنل رجسٹرڈ فرم “AL REHMAN ENGINEERING CO” C5/24611 لائسنس کے ساتھ لاہور میں رجسٹرڈ ہے، (٧) باریک واردات کے ذریعے “Zaidi & Co.” (ڈاٹ کے ساتھ ) خود ساختہ فرم بنا کرموٹی رقم 04کروڑ69لاکھ کے ٹھیکے جھولی میں ڈال کر حصہ پتی منسوب کیا ۔!! اوریجنل رجسٹرڈ فرم “ZAIDI & CO” (بغیر ڈاٹ کے ساتھ ) C2/3410 لائسنس کے ساتھ حافظ آباد میں رجسٹرڈ ہے ، اس مکمل تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر نے دانستہ PECکی اوریجنل فرموں کے ناموں کو کاپی کر کے حروف میں مبینہ ردوبدل کر کے فیک خود ساختہ فرموں کے ناموں پر ٹھیکے ایوارڈ کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا اور پھر ان سیم حروف کے فیک (نان رجسٹرڈ ، غیر قانونی) بنک اکائونٹس بھی بنوا کر یا پھر پشت پناہی کر کے ادائیگیاں کیں قانونی طور پرPECسے رجسٹرڈ حروف میں ایک ڈاٹ سمیت ایک حرف کا بھی ردوبدل ہرگز نہیں ہوسکتا ، حروف میں ردوبدل سے 100% جعلی ، خود ساختہ فرم ثابت ہوتی ہے احتسابی اداروں سے اس کا نوٹس لینے اور اس کی ریکوری کی اپیل کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں