168

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

لاہور (عمرحیات چوہدری) پنجاب بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اب خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹرسائیکل ایک روز کے لیے بند بھی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئی ہدایات کے تحت ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کا نہ صرف چالان کیا جائے گا بلکہ ان کی موٹرسائیکل ایک دن کے لیے بند بھی کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں