112

112 چالان 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی

لاہور (عمرحیات چوہدری) لاہور میں 112 چالان والی موٹرسائیکل پکڑی گئی شہری نے 55 بار بغیر ہیلمٹ بائیک چلائی، 20 بار سگنل توڑے، 28 بار لین اور 8 مرتبہ اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی، واجب الادا جرمانوں کی رقم 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے۔۔جبکہ موٹر سائیکل کی قیمت تقریبا ایک لاکھ روپیہ بتائی جاتی ہے۔ لاہور گوجرانوالہ فیصل اباد راولپنڈی اسلام اباد ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور سمیت صوبہ پنجاب میں ایسی لاکھوں موٹرسائیکلیں ہیں جن کی قیمت سے زیادہ چالان ان کے ذمہ واجب الادا ہو چکے ہیں۔مگر بعض بگڑے ہوئے لوگ سدھرنے کو تیار نہیں۔ ای چالان ادا کیے بغیر کوئی موٹر سائیکل فروخت نہیں ہو سکتی نہ ہی کسی دوسرے کے نام ملکیت ٹرانسفر ہو سکتی ہے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا خیال ہے کہ جتنی دیر تک چلا سکتے ہیں موٹر سائیکل چلائیں گے ہم نے کون سا بیچنا ہوگی۔جب موٹر سائیکل پکڑی جائے گی تو ہم نے کون سا چالان ادا کرنے ہیں ہم موٹر سائیکل ہی تھانہ والوں کو چھوڑ دیں گے۔ اطلاع کے لیے عرض ہے موٹر سائیکل تو اپ پولیس کو چھوڑ دیں گے مگر جرمانے آپ کی جان نہیں چھوڑیں گے۔ جرمانہ کی رقم ایک مرتبہ آپ کے شناختی کارڈ نمبر سے اٹیچ ہو گئی تو آپ ہوائی سفر. عمرہ نہیں کر سکیں گے۔ مکان خریدیں گے تو رجسٹری نہیں ہو سکے گی نئی گاڑی خریدیں گے تو رجسٹریشن نہیں ہو سکتی۔ موٹر سائیکل جہاں پکڑی گئی آپ وہیں چھوڑ سکتے ہیں مگر یہ جرمانے آپ کی جان زندگی بھر نہیں چھوڑیں گے اور آپ کو ادا کرنا ہی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں