38

ڈیرہ بگٹی میں رقم کے تنازع پر خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق


دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک باپ، اس کا بیٹا اور دو سگے بھائی جان سے گئے، ایک شخص زخمی

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی خونریز فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق واقعہ زین کوہ درینجن کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مالی لین دین کے تنازع پر دو گروپ آمنے سامنے آ گئے۔ تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے دو سگے بھائی شامل ہیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں