20

3 ستمبر کی ہڑتال عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی رحمان پورہ کے تاجروں سے ملاقاتیں، 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے رحمان پورہ بازار اور ملحقہ علاقوں کے تاجروں، تاجر رہنماؤں اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور اور مقامی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے تاجر رہنماؤں اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مسائل کے خلاف 3 ستمبر کی ہڑتال عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہے۔ انہوں نے اہلِ لاہور سمیت ملک بھر کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرے اور بھرپور شرکت کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔
تاجر رہنماؤں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے 3 ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال اور دھرنے صرف اور صرف عوام کے حقوق کے لیے ہیں۔ جماعت اسلامی کسی ذاتی مفاد کے بغیر خالصتاً عوامی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی اور تاجر برادری دونوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہڑتال بھی ہوگی اور دھرنا بھی جاری رہے گا، عوام کے حقوق کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں