20

جماعت اسلامی لاہور کی 3 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرمیاں تیز،

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

لاہور (

لاہور (عمرحیات چوہدری) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے 3 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کی مختلف تاجر تنظیموں اور مارکیٹوں کے نمائندہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور تاجر برادری سے ہڑتال میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔اس موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے 3 ستمبر کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تاجر برادری نے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران ہڑتال کی حمایت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر شاہ عالم مارکیٹ بورڈ خواجہ عامر نے بھی 3 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔صدر یونائٹڈ ٹریڈ فیڈریشن ناصر حمید خان نے جماعت اسلامی کی 3 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔ انجمن تاجران قائداعظم گروپ کے عمران بشیر نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ چیئرمین انجمن تاجران قائداعظم محمد اعجاز ملک نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔
انجمن تاجران رجسٹرڈ لاہور کے عظمت شاہ نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ سے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نیو عالمگیر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری مجاہد شکیل نے 3 ستمبر کی ہڑتال کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ شاہ عالم مارکیٹ کے خرم لودھی نے ہڑتال کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔انجمن تاجران لاہور کے مجاہد مقصود بٹ اور دیگر عہدیداران نے بھی امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور 3 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے تاجر برادری کی جانب سے بھرپور تعاون اور حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 3 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے تمام طبقات کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی حمایت ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں