9

لیسکو نادرن سرکل، مس کنڈکٹ کے الزام میں تین ملازمین معطل



لاہور (بیورو رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر ادارے میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نے مس کنڈکٹ کے معاملے پر ساندہ سب ڈویژن کے تین ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایل ایس-II وارث ڈوگر، ایل ایس-I منیب نذیر اور میٹر ریڈر افتخار احمد شامل ہیں۔ جاری کردہ آفس آرڈرز کے مطابق تینوں ملازمین دورانِ معطلی سرکل آفس کے ساتھ منسلک رہیں گے اور دفتری اوقات میں دفتر میں موجود رہنے کے پابند ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا ہے کہ تمام افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور میرٹ کے مطابق ادا کریں، خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں