35

وزیرِ اعظم کا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ

مستحق خاندان آٹے کا تحفہ 18 مارچ 2023 سے حاصل کر سکیں گے

مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے

مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہو گا

انتظار کی زحمت سے بچنے کے لئے مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹےکے حصول کےحوالے سےاپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں

رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم

مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے : وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جائے گا. وہ خاندان جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور جس کا پاورٹی سکور (PMT) 60 یا اس سے کم ہے وہ 18 مارچ 2023 سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. رجسٹرڈ خاندان ایک مہینے کے دوران 30 کلو آٹا حاصل کر سکے گا. مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے.مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹے کے حصول کے حوالے سےاپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں. اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے ٹال فری نمبر 0800-05590 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے انہوں نے ہدایت دی کہ آٹے کی فراہمی کے وقت عوام کو طویل قطار کی زحمت سے بچانے کے لئے اقدامات کیے جائیں.

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری , چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں