90

حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی( فیصل چوھان) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام
خصوصی افراد کی آواز کے نام سے منسوب تقریب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہحکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔معذور افراد معاشرے کے اہم رکن ہے۔ خصوصی افراد کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے کسی تنظیم نے مسائل کا تذکرہ نہیں ۔خصوصی افراد کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے بات کریں گے۔پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان ایبل کے نام سے سوشل ایپ بھی بنائی گئی ہے ۔خصوصی افراد کے فنڈز سوشل ویلفیئر کے ذریعے تقسیم کیئے جائیں گے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ تنخواہوں کے معاملے کو جلد حل کیا جائے گا، ان مسائل کو فوری حل کریں گے. تقریب آخر میں معذور افراد میں 10ویل چیئر، 200سفید چھڑی، 40آلہ سماعت، 200 ٹاکینگ واچز، میں تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں