25

پیپلز پارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، پارٹی امیدواروں کے انٹرویو شروع

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ برائے سندھ نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے والے امیدواروں سے انٹرویو لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ 

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا۔ 

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیرِ صدارت منعقد اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سینئر رہنما سید نوید قمر، پی پی پی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی، ناصر حسین شاہ، عاجز دھامراہ، سعید غنی، جاوید ناگوری، منظور حسین وسان، مکیش چاولہ، شگفتہ جمانی، سینیٹر تاج حیدر، عبدالقادر پٹیل، رخسانہ زبیری، نجمی عالم، نعمان شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران کراچی ڈویژن کے تین اضلاع، ملیر، کیماڑی اور غربی کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں