28

انتخابات کیلئے بیورو کریسی کی خدمات کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لیے بیورو کریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس شہرام سرور، جسٹس سرفراز ڈوگر بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سنگل بینچ نے انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا ۔

سنگل بینچ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں