15

مسلم لیگ ن سے تعلقات کو آگے بڑھائیں گے، امین الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلقات کو آگے بڑھائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی جی ڈی اے اور جے یو آئی کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں سنی تحریک کا وفد بھی ایم کیو ایم کے آفس آئے گا۔ کچھ چیزوں پر مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں اتفاق ہوا ہے۔ ایم کیو ایم چاہتی ہے صاف و شفاف انتخابات ہوں۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ میں الیکشن کو چرا کر شہریوں پر ظلم کیا گیا۔ کیماڑی سمیت دیگر حلقہ بندیاں بھی درست نہیں کی گئیں۔ 

نہال ہاشمی نے کہا ہمارا وژن ہے سندھ کے ہر قصبے میں سڑکیں ہوں، ہم چاہتے ہیں شہری علاقوں تک اختیارات پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں