20

کونسلر کا میٹنگ میں دستی بم سے حملہ، 26 افراد زخمی

یوکرین: کونسلر کا میٹنگ میں دستی بم سے حملہ،  26 افراد زخمی

یوکرین کے مغربی علاقے میں قصبے کے کونسلر نے کونسل کی میٹنگ میں دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق کونسل کی میٹنگ میں اگلے سال کے بجٹ، اس سال کی مالی صورتحال پر گرما گرم بحث اور کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کے لیے ووٹنگ کی جارہی تھی۔

جس وقت دستی بموں سے حملہ کیا گیا اس وقت اس میٹنگ کی کارروائی فیس بک پر براہ راست نشر کی جارہی تھی۔

کارروائی جب 90 منٹ پر پہنچی تو ایک کونسلر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے چیختا چلاتا ہوا اجلاس سے باہر نکلا اور ایک ساتھی کو بھی باہر لے گیا، چند منٹ وہ واپس آیا اور ایک ایک کرکے دستی بم پھینکنا شروع کردیے۔ 

ہنگری کی سرحد کے قریب واقع قصبے میں کیے گئے اس حملے کی وجہ پولیس سامنے نہیں لائی، زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے جن میں خود حملہ آور بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں