23

بہاولپور چڑیا گھر میں نوجوان کی ہلاکت شیروں کے نوچنے اور گردن کاٹنے سے ہوئی

بہاولپور میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی، نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 6 دسمبر کو بہاولپور شیر باغ کے شیروں کے جنگلے میں مردہ پائے جانے والے بلاول جاوید کی موت شیروں کے نوچنے اور گردن کاٹنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شیروں کے حملے سے بلاول کے زخمی ہونے اور دم توڑنے میں 10 سے 15 منٹ کا وقت لگا تھا، نوجوان کے جسم پر شیروں کے حملے کے دس بڑے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ سر کے پیچھے بڑی چوٹ اور زخم کا نشان بھی پایا گیا ہے۔

شیروں نے بلاول کی گردن اور بائیں ٹانگ کے گوشت کو بھی بری طرح نوچ لیا تھا۔

باغ انتظامیہ کے مطابق نوجوان کے شیروں کے جنگلے میں داخل ہونے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا اور نہ ہی اس کے باغ میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی کیمروں سے شواہد مل سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں