24

یو اے ای حکومت پاکستانی بھائیوں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتی ہے، اماراتی قونصل جنرل

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی

لاہور میں دھند سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون سے مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا۔

یو اے ای کے کراچی قونصل خانے کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے خرچ پر مصنوعی بارش کا انتظام کیا۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق یواے ای حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

یو اے ای کے قونصل جنرل کے مطابق متحدہ عرب امارات، پاکستانی معیشت میں استحکام کے ساتھ ساتھ ہر معاملے میں تعاون کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں