13

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملے دہشت گردی ہے، پوپ فرانسس

پوپ فرانسس (فائل فوٹو)۔
پوپ فرانسس (فائل فوٹو)۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ سے مسلسل سنگین اور درد ناک خبریں آ رہی ہیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کو بموں اور گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدس مقامات کے اندر بھی ایسے حملے ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسنائپرز نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا، دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں یہ دہشت گردی ہے۔

یہ جنگ ہے، ہاں یہ جنگ ہے، دہشت گردی ہے، خدا جنگ روکتا ہے، کمانیں اور نیزے توڑتا ہے، آئیے خدا سے امن کی دعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں