43

ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ سے آر او کا حلف نہیں لیا گیا

ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ سے آر او کا حلف نہیں لیا گیا

پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر حلف لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں ہوئی، جس شریک ہونے کے باوجود عمر فاروق وڑائچ سے حلف نہیں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر فاروق وڑائچ ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی امان اللّٰہ وڑائچ کے صاحبزادے ہیں۔

عمر فاروق وڑائچ کو ڈیڑھ ماہ قبل ڈپٹی کمشنر وزیر آباد تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں