16

آخری دن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلے جاری

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں انتخابات 2024ء کے لیے آخری دن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلے جاری ہے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔

امیدوار شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے جبکہ سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور چوہدری رفعت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

سابق میئر شیخ انصر اور پیر عادل گیلانی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے راجہ عمران اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں 150 کے قریب امیدواروں کے کاغذات جمع ہو چکے ہیں۔

پشاور: این اے 168 سے 34 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ این اے 168 سے 34 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

پشاور میں قومی اسمبلی میں خواتین کی10 نشستوں کے لیے 75 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 26 مخصوص نشستوں کے لیے 235 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی 4 نشستوں کے لیے 70 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سابق ممبر پنجاب اسمبلی سید تابش این اے 168 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

کراچی: ابتک ایک ہزار 405 فارم جمع

کراچی ڈویژن میں اب تک ایک ہزار 405 فارم جمع کرائے جا چکے ہیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر اب تک 333 فارم جمع ہوئے ہیں۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کی47 نشستوں پر اب تک ایک ہزار 72 فارم جمع ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول آج ضلع وسطی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول ضلع وسطی کی 3 نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

خالد مقبول کے این اے 248، 249 اور 250 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

بلوچستان میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی، صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں کے لیے 2049 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں