15

مینز سنگلز ٹائٹل مزمل مرتضیٰ کے نام

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

محترمہ بےنظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا۔ فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے محمد شعیب کو شکست دی۔

ایونٹ کا ویمن سنگلز ٹائٹل سارہ محبوب نے اپنے نام کیا۔ انہوں نے فائنل میں آمنہ قیوم کو شکست دی۔

ٹینس ایونٹ میں گرلز انڈر 18 کا فائنل آمنہ علی نے جیتا جبکہ بوائز انڈر 14 احمد عثمانی اور انڈر 10 کا ٹائٹل راشد علی نے جیت لیا۔

اسی طرح مینز ڈبلز کا فائنل محمد شعیب اور مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں