12

مونس الہٰی کا چوہدری شجاعت کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام

مونس الہٰی کا چوہدری شجاعت کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک فرد کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی اور اس کے ساتھ اپنا پیغام بھی درج کیا۔

مونس الہٰی نے جو پوسٹ ری ٹوئٹ کی، اس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گجرات میں ظہور پیلس پر چھاپہ مارا ہے اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے وکلاء، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایڈووکیٹ عرفان بشیر کنگ بھی شامل ہیں۔

چوہدری مونس الہٰی نے اس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کےلیے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں