6

مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، کاکول دستے نے فرائض سنبھال لیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔

مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے.

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو سینتالیس واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پر عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں