19

گیس پائپ لائن میں دھماکا, آگ بھڑک اُٹھی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

راولپنڈی کے نواحی علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور ایک گھر کو آگ لگی ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق  گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں