103

بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کا اعلان کردیا۔

تقریبات کا آغاز صبح لاڑکانہ میں فاتحہ اور قرآنی خوانی سے ہوگا، ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بے نظیر بھٹو کی قبر پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ 

دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا، دوپہر دو بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہوگا۔ 

چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ 

پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا، شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں