16

کیمبرج یونیورسٹی کیساتھ الحاق کرنے جا رہے ہیں، ڈاکٹر نجیب اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختون خوا نجیب اللّٰہ نے کہا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کرنے جا رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب اللّٰہ نے کہا کہ 5 لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ دینے سے ہر فرد خود روزگار کما سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 ٹیکنالوجی زونز ایس آئی ایف سی کا حصہ بنیں گے۔

ڈاکٹر نجیب اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایبٹ آباد، ہری پور، مردان اور پشاور میں ٹیکنالوجی زونز بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں