27

بھارت میں مرغی کے ٹرک کو حادثہ، شہری مرغیاں لوٹتے رہے

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں دھند کے باعث مرغیاں لے جانے والے ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق اس حادثے کے بعد کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے کرین کو بھی طلب کرنا پڑا تھا تاہم اس مشکل وقت میں بھی لوگ باز نہ آئے اور انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے لوگ مرغیاں لے کر جاتے رہے اور اس کے لیے کچھ لوگ بوریاں بھی ساتھ لائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مرغیاں لے جاسکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے مرغیاں لے جانے کے لیے کچھ افراد موٹرسائیکلوں پر بھی پہنچے جبکہ کچھ افراد پیدل ہی مرغیاں لے کر چلتے بنے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک میں 500 مرغیاں موجود تھیں جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں