18

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

شہباز شریف فوٹو فائل
شہباز شریف فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ ایم کیو ایم رہنماؤں اور پیر پگارا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کراچی ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا وفد کل  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائے گا۔

ن لیگ کا وفد کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔

ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف گرینڈ ڈیموکریٹک (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، انتخابات کے دوران سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں