29

مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر آخری 34 بلوچ مظاہرین بھی رہا

مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر آخری 34 بلوچ مظاہرین بھی رہا

مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر آخری 34 بلوچ مظاہرین کو بھی قانونی تقاضے پورے کرکے بعد رہا کردیا گیا۔

فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ اور گورنر بلوچستان پر مشتمل حکومتی وفد نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے۔

34 مظاہرین کی رہائی کے بعد گرفتار ہونے والے تمام مظاہرین رہا ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران مظاہرین نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مذاکرات کے پہلے دن کمیٹی نے گرفتار خواتین اور بچوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں