26

ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں، ابھی کافی دن ہیں، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار: فوٹو فائل
اسحاق ڈار: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں، ابھی کافی دن ہیں، ہماری پارٹی نے بھرپور طریقہ سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کیا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2200  سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کیے ہیں، ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب اعلیٰ قیادت مشاورت سے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس  12جنوری سے بہت پہلے فائنل کردیے جائیں گے، تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاغذات جمع کروادیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے ان کے علاوہ باقی امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں