18

کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کا فضائی معیار آج صبح کے اوقات میں بدستور خراب ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دسویں نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار 180پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جہاں کی فضا میں آلودگی 251 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپر انڈیکس خطرناک آلودگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں