19

حنا پرویز بٹ نے شیخوپورہ میں ن لیگ کے جلسے کی ویڈیو شیئر کردی

حنا پرویز بٹ
حنا پرویز بٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پارٹی جلسے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کے بعد شیخوپورہ میں جلسہ کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  9 مئی کا واقعہ دل خراش تھا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی بیٹی کو ان کے سامنے گرفتار کیا گیا لیکن کارکنوں کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نوجوانوں کو گالی گلوچ نہیں سکھائی، 8  فروری کو عوام اس پارٹی کے لیڈر کا ماضی لازمی دیکھیں جسے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  شیخوپورہ نے ثابت کردیا کہ یہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں