35

کراچی پریس کلب انتخابات، دی ڈیموکریٹس پینل کا 14ویں مرتبہ کلین سوئپ

تصویر بشکریہ، واٹس ایپ گروپ
تصویر بشکریہ، واٹس ایپ گروپ

کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے سالانہ الیکشن میں دی ڈیموکریٹس پینل نے 14ویں مرتبہ کلین سوئپ کرلیا۔

پریس کلب میں ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر 979 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں صدر کے کامیاب امیدوار سعید سربازی نے 845 جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے آفتاب احمد 110 ووٹ حاصل کیے۔

سیکریٹری کے عہدے پر منتخب ہونے والے شعیب احمد 843 اور عارف خان نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

نائب صدر کے عہدے پر رشید میمن نے 758 اور ان کے حریف نعیم کھوکھر نے 168 ووٹ لیے۔

کی پی سی کے خازن کے عہدے پر منتخب ہونے والے احتشام قریشی نے 806 جبکہ ان کے مقابل ناصر محمود 108 ووٹ لیے۔

جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر محمد منصف 726، رضوان تبسم 94 اور طارق اسلم نے 77 ووٹ حاصل کیے۔

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے منتخب اراکین میں شمس کیریو نے 781، میمونہ (مونا) صدیقی نے 731، شازیہ حسن 724، نواب قریشی 711، شعیب احمد 670، رانا جاوید 652، نور کلہوڑو 588 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں