12

سال نو کا آغاز، مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی

سال نو کا آغاز، مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی

نئی امیدیں، نئے خواب، نئے وعدے اور نئے عزائم کے ساتھ پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔

12 بجتے ہی نئے سال کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی میں سال نو پر صدر، لیاری، سچل، کورنگی، ملیر قائد آباد، نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

کراچی میں شہریوں نے دو دریا پر نئے سال کا استقبال کیا، حکومت کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی، پکڑے جانے پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، سی ویو پر بھی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ادھر لاہور کے لبرٹی چوک پر شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کے استقبال کررہی ہے، مری میں بھی بڑی تعداد میں سیاح نئے سال کا جشن منارہے ہیں۔

پاکستان میں حکومتی اعلان پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نئے سال کا استقبال سادگی سے کیا جارہا ہے۔

کئی اچھی اور بُری یادیں لیے سال دو ہزار کا سورج غروب ہوا تو کیمرے کی آنکھ نے مناظر محفوظ کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں