10

کراچی میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کوئی پابندی نہیں، ایڈیشنل آئی جی

کراچی میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کوئی پابندی نہیں، ایڈیشنل آئی جی

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

ایک بیان میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ انجوائے کر سکتے ہیں، اس دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی جیسے غیر قانونی عمل پر سخت پابندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شخص کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا، شہر بھر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یہ بھی کہا کہ پولیس عوام کی مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہے، سی ویو آنے والے تمام راستے شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں