13

پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور کے تھانا ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 سے زیادہ شدت پسند فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کے لیے پوزیشن تلاش کر رہے تھے، پولیس نے شدت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں