پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کےلیے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں معظم بٹ نے کہا کہ ہمیں سازگار ماحول کی عدم فراہمی کا اندیشہ تھا، اس لیے عدلیہ کے زیرِ انتظام انتخابات کرانے کےلیے عدالتوں سے رجوع کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بدنیتی کی بنیاد پر مسترد کیے گئے، اس حوالے سے اپیلیں دائر کرنے کےلیے بھی ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے وکلاء کو بھی زد و کوب کیا گیا، ایسے ماحول میں کس سے مطالبہ کریں۔